ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس ضرورت سے زیادہ کر رہی ہے شکایت ۔گوامیں مینڈیٹ چوری کرنے کے الزام پرارون جیٹلی چراغ پا

کانگریس ضرورت سے زیادہ کر رہی ہے شکایت ۔گوامیں مینڈیٹ چوری کرنے کے الزام پرارون جیٹلی چراغ پا

Wed, 15 Mar 2017 11:52:19  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 14؍مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کانگریس کے گوا میں گورنر کی طرف بھارتیہ جنتا پارٹی کو پہلے مدعو کیے جانے کے معاملے پر کی جا رہی سیاست پر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے منگل کو جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ضرورت سے زیادہ شکایت کرتی ہے۔ فیس بک پرایک پوسٹ کے ذریعے سے انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی بہت زیادہ شکایت کرتی ہے یہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر گوا میں مینڈیٹ’’ چوری‘‘ کرنے کا الزام لگا رہی ہے۔ وہ سپریم کورٹ کے سامنے ناکام رہی ہے۔ اس نے لوک سبھا میں مسائل کو اٹھانے کی کوشش کی۔ حقیقت کیا ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ گوا میں گورنر کے پاس منوہر پاریکر کی قیادت میں 40 سے منتخب اراکین اسمبلی میں سے 21 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ تھا۔ وہیں کانگریس نے اپنے 17 ممبران اسمبلی کے ساتھ کوئی دعوی نہیں کیا اور نہ ہی کسی لیڈر کو منتخب کیا۔ ایسے میں حکومت بنانے کے لئے کانگریس کو کیسے مدعوکیاجاسکتاہے؟۔ جیٹلی نے کہاکہ سب سے اکثریت کی کمی والی بڑی پارٹی اور اکثریت والے اتحادکے درمیان حکومت دعوت کے لئے کسے چنانا ہے اس پر سابق صدر کے آر نارائنن نے مارچ 1988میں اپنے تبصرے میں جواب دیاتھا۔اس وقت انہوں نے اٹل بہاری واجپئی کو حکومت بنانے کے لئے مدعوکیاتھا۔


Share: